نصر اللہ زیرے کے بیٹا کا اغوا قابل نفرت جرم ہے،نواب رئیسانی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) چیف آف ساروان سابق وزیراعلیٰ رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ PKMAP کے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے کے بیٹے کا اغوا قابلّ نفرت جرم ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس قسم کی حرکتوں سے سیاسی کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے ظالم جابر حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے سیاسی کارکن قومی جمہوریت کی جہد کو منظم اور تیز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں