بلوچستان میں چار ہزار افراد کا کرونا ٹیسٹ کرچکے ہیں،لیاقت شاہوانی
کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وباء کے ابتداء میں ہمارے پاس محض 80 افراد کو کرونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت تھی لیکن ہم دن میں 800 افراد کا کرونا ٹیسٹ کرسکتے ہیں اب تک ہم چار ہزار ٹیسٹ کرچکے ہیں جس میں سے 230 لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت یابی کا تناسب 55 فیصد ہے بلوچستان حکومت 50 ہزار کا منصوبہ کررہی ہے لیکن ٹیسٹنگ کٹس نہ ہونے کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کچھ روز قبل وزیراعظم کا دورہ بی ایم سی پر کچھ ذمہ دار لوگ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اب وہ خاموش ہوچکے ہیں
Load/Hide Comments