بلوچستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیوں کی گھنٹی بجنے لگی،طارق مگسی کی زیر صدارت اجلاس اپریل 13, 2020اپریل 13, 2020 0 تبصرے کوئٹہ۔ بلوچستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیوں کی گھنٹی بجنے لگی، نوابزادہ طارق خان مگسی کی زیر صدارت نصیر آباد ڈویژن کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس مگسی ہاوس کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں وزراء پارلیمانی سیکریٹری اور وزیر اعلی کے مشیر کی شرکت ، نصیر آباد ڈویژن کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں بلوچستان اور نصیر آباد کی سیاسی و علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں بعض دیرینہ مسائل کے حل میں التواء پر اظہار تشویش، حتمی فیصلہ کا اختیار نوابزادہ طارق خان مگسی کو دے دیا گیا ، پارلیمانی گروپ نے نوابزادہ طارق خان مگسی کی زیر قیادت جلد سیاسی و علاقائی صورتحال کے تناظر میں حکمت عملی مرتب کرکے ترجیحات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)