عمران خان کے بیان سے واضح ہوا کہ وہ کشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیانات نے واضح کردیا کہ وہ آزاد کشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں۔اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکمران ٹولے کا تہذیب اور جمہوریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، مریم نواز کے خلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ ملک پر اس قماش کی ذہنیت مسلط ہے، اْنہیں ریاست مدینہ کا تھوڑا سا بھی پتہ ہوتا تو خاتون کے لئے یہ رویہ اختیار نہ کرتے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کے بیانات سے واضح ہے کہ یہ آزادکشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں، بیانات سے عمران خان اور ان کی حکومت کی ذہنیت جھلک رہی ہے۔راناثنااللہ نے کہاکہ عمران خان کی ذہنیت اس کے وزیروں کی زبان سے جھلکتی ہے،کنٹینرکی گندی ذہنیت آزاد کشمیر میں مسلط کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں