امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا، ملکی زرمبادلہ ذخائر کو بھاری نقصان

کوئٹہ(انتخاب نیوز) امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا، ملکی زرمبادلہ ذخائر کو بھاری نقصان۔جولائی کے آخری کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 54 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 162 روپے 43 پیسے ہے۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر 25 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔مالی سال 2022ء کے پہلے مہینے میں ڈالر چار روپے 89 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے اضافے سے 162 روپے 70 پیسے کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں