ایران سے آنے والی زائرین کیلئے تفتان گیٹ کھول دیا گیا
کوئٹہ:ایران تفتان بارڈر آج 6 دن بعد کھول دیا گیا 250پاکستانی شہری تفتان میں داخل جن میں زائرین کا اسکریننگ مکمل کر کے پاکستان ہاؤس منتقل تاجر اور قریبی رہائشیوں کا اسکریننگ کر کے چھوڑ دیا گیا اسکریننگ کا عمل جاری ہے ابھی تک کرونا وائرس کیس رپورٹ نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق ایران میں کورنا وائرس تصدیق کے بعد پاکستان نے ایران بارڈر کو بند کر دیا گیا تھا ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو دو مرحلوں میں پاکستان لائے گئے پہلے مرحلے میں مقامی لوگ اور تاجر جن کی مکمل اسکریننگ کی گئی بعد میں چھوڑ دیا گیا دوسرے مرحلے میں زائرین جس میں بچے خواتین بزرگ شامل تھے جن کی اسکریننگ کر کے 14دن کیلئے پاکستان ہاؤس میں منتقل کر دیا گیا مقامی انتظامیہ کے مطابق کہ مرحلہ وار ہم اپنے شہریوں کو لائیں گے اسکریننگ کاعمل جاری ہے ابھی تک کورنا وائرس کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے پاکستان ہاؤس میں ضرورتی اشیاء دی جارہی ہے آج 250پاکستانی شہری تفتان بارڈر سے پاکستان داخل ہوگئے ہیں