ٹوکیو اولمپکس، پیچارڈو نے مردوں کی تہری چھلانگ کا مقابلہ جیت لیا

ٹوکیو:پرتگال کے پیڈرو پیچارڈو نے ٹوکیو اولمپکس میں جمعرات کے روز مردوں کی تہری چھلانگ کے مقابلے میں واضح فتح حاصل کی جبکہ چین نے تاریخی طور پر چاندی کا تمغہ جیت لیا۔پیچارڈو نے اپنی صرف پہلی 3 کوششوں میں کامیابی حاصل کی، پہلی دونوں کوششوں میں انہوں نے 17.61میٹرز کی چھلانگیں لگائیں اور تیسری چھلا نگ 17.98میٹرز رہی لیکن یہ تمام طلائی تمغے جیتنے کیلئے کافی ثابت ہوئیں۔چین نے ریو2016میں کانسی کے تمغے کی نسبت بہتری دکھا ئی کیونکہ ژو یامِنگ نے ذاتی بہترین 17.57میٹرز کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیت لیا جو کہ اولمپک کھیلوں میں چین کیلئے بہترین نتیجہ ہے۔ہوگوز فیبریکا زانگو نے کانسی کا تمغہ جیتا جو کہ ا ن کے ملک برکینا فاسو کیلئے سب سے پہلا اولمپک تمغہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں