حکومت اپنی منجی تھلے وی ڈنڈا پھیرے،مشاہداللہ خان کا مشورہ

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما سینیٹرمشاہداللہ خان نے حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے اپنی منجی تھلے وی ڈنڈا پھیرو کا مشور ہ ہاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی منجی تھلے وی ڈنڈا پھیرے،، اگر حکومت کے پاس ڈنڈا نہیں ہے تو ہم دے دیتے ہیں،حکومت اچھی طرح جانتی ہے کہ کن لوگوں نے عوام کو لوٹا ہے،لیکن انہیں پکڑنے کو تیار نہیں،ہمیں 5سال وزیر خارجہ نہ ہونے کا طعنہ دینے والوں کی حکومت میں صحت،خزانہ، موسمیاتی تبدیلی، اووسیز پاکستانیز اور اطلاعات کا وزیر نہیں ہے،چینی چوروں کیخلاف کارروائی میں تاخیری حربوں کا مقصد کچھ لوگوں کو بچانا ہے،حکومت جن لوگوں کو بچانا چاہتی ہے انہوں نے حکومت پر تھوڑا سا خرچہ کیا اور کئی سو ارب روپے کما کر چلے گئے،ملتان سٹیڈیم میں چینی چوروں کیخلاف نعرے لگے جو درحقیقت حکومت کیخلاف تھے، حکومت ڈیرن سیمی کو اعزاز دے رہی ہے لیکن ماضی میں عمران خان اسے پھٹیچر اور ریلو کٹا کہہ چکے،کیا آج جو کابینہ میں بیٹھے ہیں وہ پھٹیچر ریلو کٹے ہیں، پہلے ہم آئی ایم ایف کے لونڈے سے دوا لیتے تھے اب انہوں نے اپنا لونڈا ہی پاکستان بھیج دیا۔وہ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔مسلم لیگ (ن) کے راہنما سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں بہت سے مسائل ہیں مگر سب سے اہم مسئلہ کرونا وائرس کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں سرتاج عزیز صاحب ایڈوائزر تھے جبکہ طارق فاطمی صاحب معاون خصوصی تھے جو امریکہ میں سفیر بھی رہے مگر 5 سال تحریک انصاف نے شورمچایا کہ انہوں نے وزیر خارجہ نہیں رکھا،یہ مکافات عمل ہے کہ آج صحت موسمیاتی تبدیلی، اووسیز پاکستانیز، خزانہ، اطلاعات کا وزیر نہیں ہے اس کے علاوہ پتہ نہیں کتنے معاون خصوصی بنائے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی لاٹھی ایسی پڑ رہی ہے کہ ملک میں کرونا وائرس ہے مگر صحت کا وزیر پارلیمنٹ نہیں آ سکتا انہوں نے کہا کہ پہاڑ سائز کی کابینہ ہے، پی ایس ایل ملک میں ہو رہا ہے حکومت ڈیرن سیمی کو اعزاز دے رہی ہے یہ بہت اچھا اقدام ہے لیکن ماضی میں عمران خان اسے پھٹیچر اور ریلو کٹا کہا تھا کیا آج جو کابینہ میں بیٹھے ہیں وہ پھٹیچر ریلو کٹے ہیں،اس موقع پر حکومتی سینیٹرز نے احتجاج کیا جس پر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میں نے کوئی الفاظ اپنے پاس سے نہیں کہے یہ سب عمران خان کہہ چکے ہیں،کچھ بھی بولنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں