کوئٹہ میں دھماکے سے 2پولیس اہلکار جاں بحق 8اہلکار سمیت 12 افراد زخمی، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ(انتخاب نیوز) کوئٹہ میں دھماکے سے 2پولیس اہلکار جاں بحق 8اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا سرینا ہوٹل کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جن کا نشانہ پولیس وین تھا انہوں نے کہا کہ دھماکے سے 2 پولیس کے جوان شہید اور 8 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر لیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دیا گیا ہے
Load/Hide Comments


