کرونا سے نمٹنے کے لیے مطلوب سطح پر تیاری نہ تھی: فرانسیسی صدر

دبئی :فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے ملک میں عمومی لاک ڈاؤن میں آئندہ ماہ 11 مئی تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد کرونا کی وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ احتیاطی اقدامات کی کامیابی ثابت ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ماکروں نے اقرار کیا کہ فرانس کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مطلوب اہلیت کے حوالے سے تیار نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں کو ضخیم دباؤ کا سامنا ہے اور ابھی تک وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا۔فرانسیسی صدر کے مطابق طبی عملے نے اس وبا کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے زور دیا کہ "ہم بالآخر کرونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لیں گے مگر ہمیں اس کے ساتھ کئی ماہ گزارنے پر مجبور ہوں گے”۔ماکروں نے اعلان کیا کہ غیر یورپی ممالک کے ساتھ فرانس کی سرحدیں تا حکم ثانی بند رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ "حالیہ ہفتوں میں ہم نے اچھی پیش رفت کو یقینی بنایا ہے”۔ فرانسیسی صدر کے مطابق "ہم نے حفاظتی ماسک کی تیاری دو گنا کر دی ہے اور ہم 10 ہزار وینٹی لیٹرز تیار کریں گے”۔فرانس میں صحت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے سبب 574 افراد ووفات پا گئے۔ اس طرح ملک میں اس مہلک وبا سے موت کا شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 14967 تک پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں