بی ایم سی کے ملازمین کا اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ و ریلی
کوئٹہ:بو لان میڈیکل کالج (بی ایم سی)کے ملازمین اور مزدور مسائل حل نہ ہونے اور مطالبات تسلیم کرانے کیلئے سراپا احتجاج بی ایم سی میں ریلی و مظاہرہ تفصیلات کے مطابق بو لان میڈیکل کالج ورکرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ادارے کے ملازمین و مزدوروں کی پرموشن درجہ چہارمکے مزدوروں کی تنخواہوں سے بلاجواز کٹوتیوں بی ایم سی میں رولز کے برخلاف اقدامات اور اقربا پروری اور کرپشن کیخلاف بی ایم سی میں مزدوروں و ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔آ ج کی قیادت بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنما عابد بٹ اور بی ایم سی ورکرز ایسو سی ایشن کے صدر میر زیب شاہوانی نے کی اس موقع پر مزدوروں و ملازمین نے اپنے مطالبات کے حل کیلئے شدید نعرے بازی کی اور بی اھم سی انتظامیہ اور پرنسپل سے ملازمین کی تنخواہوں سے بلاجواز کثوتی مسائل کے حل میں ٹال مٹول سے کام لینے اور بی ایم سی کے سینئر م لازمین و مزدوروں کو انکے جائز حق سے محروم رکھنے کیخلاف بھر پور آوازبلند کی گئی اس موقع پر بی ایم سی کالج کے مرکزی راستے پر گیٹ میٹنگ کی گئی جس سے ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر زیب شاہوانی اور بی ایل ایف کے رہنما عابد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم سی انتظامیہ اور پرنسپل جان بوجھ کر ملازمین اور مزدوروں کو احتجاج کی جانب دھکیل رہے ہیں ملازمین و مزدوروں کے جائز اور تسلیم شدہ مطالبات سے رو گردانی کرکے لیبر قوانین کی خلاف ورزی اور عدالتی احکامات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ رہنماؤں نے کہا بی ایل ایف کے صدر کی قیادت میں وفد نے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کو بی ایم سی ملازمین و مزدوروں کیساتھ پرنسپل بی ایم سی کے رویہ اوروانتظامیہ کے غیر قانونی اقدامات بارے آگاہ کردیا ہے اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ درست نہ کیا ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی اور دیگر مزدوردشمناقداما بند نہ کئے تو بلوچستان لیبرفیڈریشن سخت لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور بی ایم سی انتظامیہ کی اداریمیں لوٹ مار اور کروڑوں روپے کے فنڈز ضائع کرنے اور بی ایم سی میں غیر قانونی تعیناتیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے گا رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ گورنر بلوچستان بی ایم سی کے موجودہ پرنسپل کی مدت میں غیر قانونی توسیع کا نوٹس لیں سابقہ گورنر نے بکدوش ہوتے ہوئے پرنسپل کو تین سال ایکٹینشن دیا حالانکہ یہ صوابدید موجودہ سٹنگ گورنر بلوچستان کا اختیار تھا ادارے کے مزدور ایسی بلاجواز اقدامات اور مزدور مسائل حل نہ ہونے پر بھرپور آوازبلند کرتے رہیں گے عابد بٹ نے کہا کو بی ایم سی کے ملازمین و مزدور متحد ہوجائیں مسائل کے حل کیلئے حکومت اور اعلی حکام کو تحریری آگاہ کرکے بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ اور مزدور مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کی جائے گی۔


