آزادی افغان قوم کا حق تھا,مجاہدین کی پریس کانفرنس
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد پہلی بار منظر عام پر آئے اور پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کیعوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزادی افغان قوم کا حق تھا اور 20 سال بعد اسے حاصل کیا۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ آزادی کیبعد کسی کیخلاف دشمنی پرمبنی پالیسی نہیں رکھتے، تمام مخالفین کو عام معافی دی ہے، افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، سیاسی نظام بنیگا، اس باریمیں قائدین کے درمیان مشاورت جاری ہے۔طالبان ترجمان نے کہا کہ بہت جلد افغان قوم کو قابل قبول سیاسی قیادت دیں گے، کابل کیتمام شہری مطمئن رہیں، وہ محفوظ رہیں گے، کابل میں غیرملکی سفارتخانوں کوتحفظ دینا ترجیحات میں شامل ہے، کابل میں تمام غیرملکی کی تحفظ ہمارا فرض ہے،کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔
Load/Hide Comments


