افغانستان میں بگرام سمیت مختلف جیلوں سے رہا ہونے والے قیدی پاکستان پہنچ گئے

کوئٹہ:افغانستان میں بگرام سمیت مختلف جیلوں میں قید سے رہا ہونے والی قیدی پاکستان پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق پاک افغان سرحدی شہر چمن پہنچنے پر رشتہ داروں کی جانب سے رہا ہونے والے قیدیوں کااستقبال کیاگیا افغانستان میں تحریک طالبان افغانستان کی جانب سے افغان صوبوں پر قبضے کے بعد بگرام جیل سمیت متعدد جیلوں کو توڑ دیاگیاتھا جس کے بعد ہزاروں قیدی رہا کردئیے گئے تھے بگرام جیل میں قید ایک قیدی نے بتایاکہ وہ 8سال سے بگرام جیل میں قید تھے طالبان کی جانب سے جیل توڑنے پر انہیں رہائی ملی انہوں نے کہاکہ جیل میں کبھی سختی تو کبھی نرمی اختیارکیاجاتا تھا جب افغانستان مین مجاہدین زورآور ہوتے تو نرمی ہوتی اور جب کمزور ہوتے تو ہم پر سختی کرتے ان کی اپنی ایک پالیسی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں