کوئٹہ، محدود لاک ڈاؤن میں کس کاروبار کی اجازت ہوگی؟

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے کمشنر کوئٹہ کو لکھے گئے مراسلے میں انجمن تاجران کے رہنماوں سے گزشتہ روز 13اپریل کو ہونے والی ملاقات میں طے کی جانے والی سفارشات منظر عام پر آگئیں ملاقات میں طے کیا گیا کہ کرونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں تاجر برادری تمام احتیا طی تدابیر(ماسک و حفاظتی دستانے پہننااور سماجی دوری)کا خیا ل رکھتے ہوئے کچھ دکانیں کھولینگے جن میں یوریاکھاد، فصلات کے بیج فروش، باردانہ، تعمیرات سامان (سیمنٹ، کریش، سریا، اینٹ وغیرہ)، جانوروں کا چارہ اور کجھور فروخت کرنے والی دکانیں کھلی رہینگی اسی طرح ہوٹلوں سے گھر کے لیے کھانا لے جانے کی بھی اجازت ہوگی جبکہ پرندہ فروش پرانے قواعد ضوابط پر عملدرآمد کرینگے، دوسری طرف تاجران دو گروہوں میں تقسیم ہوچکے ہیں ایک گروہ نے مرحلہ وار دکانیں کھولنے کا اعلان کیا ہے اور دوسرے نے مکمل طور پر دکانیں کھولنے کا اعلان کرچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں