خضدار کے مختلف علاقوں میں 2ماہ کے دوران 30سے زائد جرائم پیشہ افراد گرفتار

وڈھ: ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 2ماہ کے دوران لیویز کی کامیاب کاررائیاں، 30سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتا رکرلیا گیاہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر بشیر احمد نے جب سے خضدار انتظامیہ کا چارج سنبھال ہے امن و امان کی حالت کافی بہتر نظر آرہی ہیں خضدار کے دیگر تحصیلوں خصوصا وڈھ کے حالت میں کافی بہتری دیکھا جارہا ہے وڈھ میں دو ماہ قبل حالت کافی خراب تھے روڈ ڈیکتیوں سے لیکر وڈھ بازار اور لنکس روٹس پر چوری کی وارداتیں عروج پر تھی اور ہر طرف خوف کا ماحول تھا مگر لیویز فورس کے تابڑ توڑ کارروائیاں کی بدولت وڈھ کی بگڑتی ہوئی امن و امان کافی بہتر نظر آ رہا ہے وڈھ بازار سمیت دیگر علاقوں میں ڈاکوں کی کاروائیاں کافی حد تک کم ہوئے ہیں گزشتہ 2ماہ کے دوران لیویز فورس کی طرف سے ڈکیتیوں بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث 30زائد ڈاکوں اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جو لیویز فورس کی بہت بڑی اور کامیاب کاروائیاں ہیں ان گرفتار ڈاکووں میں بدنام زمانہ ایسے ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جو کہ سنگین جرائم میں ملوث ہیں اس سے پہلے وڈھ بازار سمیت دیگر علاقوں میں ایک خوف کا ماحول تھا ہر طرف افراتفری تھا لیکن جب سے فورسز کی کاروائیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں تو لوگ امن و امان کو بہتر محسوس کر رہے ہیں لیویز فورس کی کامیاب کارروائیوں کئی بار ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر بشیراحمد بڑیچ اسسٹنٹ خود لیڈ کرتے آرہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر وڈھ رحمت اللہ مراد دشتی لیویز فورس انچارج محمد فاروق مینگل ایگل لائن احمد علی دفعدار محمد شریف مینگل سمیت دیگر فورس کے محنتوں کی بدولت وڈھ کے تاجر برادری سمیت دیگر شہری فورسز سے کامیاب کاروائیوں سے خوش دیکھائی دیں رہے ہیں وڈھ لیویز فورس کے مطابق وڈھ کے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے فورسز کے ساتھ ہر وقت تعاون کریں کسی بھی مسلے پر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اور لیویز انتظامیہ سے رابطہ کرسکتے ہیں وڈھ لیویز فورس کے مطابق وڈھ کے شہری کہیں پر بھی کسی بھی جرائم میں ملوث ملزمان کی نشاندہی پر ہمیں اطلاع دیں ہم اس شخص کا نام صیغہ راز میں رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں