سندھ میں لاک ڈاؤن میں توسیع؛ مختلف کاروبار اور صنعتوں کو کام کرنے کی مشروط اجازت

سندھ میں لاک ڈاؤن میں توسیع؛ مختلف کاروبار اور صنعتوں کو کام کرنے کی مشروط اجازتشیئرٹویٹ ویب دھوبی،پلمبر،بڑھئی،کتب،اسٹیشنری شاپس،تعمیراتی صنعتوں،بڑے پیداواری یونٹس،ودھوبی،پلمبر،بڑھئی،کتب،اسٹیشنری شاپس،تعمیراتی صنعتوں،بڑے پیداواری یونٹس،49 کورئیر و آن لائن سروسز کو کاروبار کی اجازت سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت چند ضروری شعبہ جات کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے جبکہ اجتماعات، تفریحات اور دیگر سرگرمیوں پر بدستور پابندی عائد رہے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف صںعتوں، مزدوروں کی کالونی کے حامل بڑے پیداواری یونٹس، متعدد دکانوں، آن لائن کاروبار اور کورئیر کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ دھوبی، مکینک، درزی، پلمبر، الیکٹریشن، بڑھئی، کتب شاپس، ریڑھی بان ایس او پی کے تحت مشروط کاروبار کرسکیں گی، تعمیراتی صنعتیں محدود طور پر جب کہ برآمدی صنعتوں کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تصدیق اور انڈر ٹیکنگ کے بعد کام کی اجازت ہوگی، بڑی صنعتیں جن کے مزدور کالونی حدود کے اندر ہیں انہیں معائنے کے بعد کام کی اجازت ہوگی، تمام فیکٹریوں کو ایس او پیز کو فالو کرنا ہوگا۔ بھٹے، بجری کی کرشنگ، شیشہ انڈسٹری کے کارخانے کھلیں گے، ہر وہ فیکٹری کھلے گی جس کی لیبر اسی فیکٹری تک محدود رہے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں