کورونا ٹیسٹنگ کٹس کی قلت پر ہائیکورٹ کی بلوچستان حکومت پر برہمی

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس کی قلت پر برہمی کا اظہارکیاہے، بلوچستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انتظامات پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ چیف جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے ریمارکس میں کہاہے کہ صوبے میں اگر کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے ہی نہیں تو کیسز کیسے سامنے آئیں گے جس سے اداروں کے کوارڈینیشن کافقدان ظاہر ہوتا ہے۔ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے معاملے پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو قابل رحم قرار دیا۔دوسری جانب اڑھائی ماہ گزرنے کیبعد بھی بلوچستان میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس قلت پر قابو نہ پایا جاسکا۔ماہرین طب کے مطابق فراہم کردہ کو رونا ٹیسٹنگ کٹس کلینیکل ایگزامینیشن کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے خریدی گئی کورونا ٹیسٹسنگ کے لیے خریدی گئی نئی مشینری بھی کٹس کی عدم فراہمی کے باعث بے کار پڑی ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس کے 248 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور2 افراد جاں بحق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں