ملک سے فرار کیلئے انتظار میں کھڑے برطرف افغان آرمی چیف کی تصویر وائرل

کابل(انتخاب نیوز) افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی کی ملک سے فرار کیلئے کابل ائیرپورٹ پر لائن میں کھڑے ہونے کی مبینہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد حامد کرزئی ائیرپورٹ پر ملک سے فرار ہونے والوں کا ہجوم جمع ہے اور افراتفری مچی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر کابل ائیرپورٹ سے فرار ہونے کیلئے اپنی باری کے منتظر افغان فوج کے سابق آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کی مبینہ تصویر بھی وائرل ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں