جیکب آباد، تین بچوں کی باپ نے زہر کھاکرخودکشی کرلی
جیکب آباد جیکب آباد میں تین بچوں کے باپ نے زہر کھا کر خودکشی کر لی، کرنٹ لگنے سے نوجوان فوت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے اے ڈی سی کالونی میں تین بچوں کے باپ عبدالجبار ولد محمد پناہ لاشاری نے زہر کھا کر خودکشی کرلی اس سے پہلے عبدالجبار کا چھوٹے بھائی نے خود کو گولی مارکر خودکشی کی تھی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال پہنچائی جس کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی رابطے پر سول لائین پولیس کا کہنا تھا کہ واقع کا سبب معلوم نہ ہو سکا ہے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ایک دوسرے واقع میں ائیرپورٹ تھانے کی حدود گلاب ماچھی میں ٹرانسفارمر سے گھر کی بجلی لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے محمد بخش ولد فقیر محمد رڈ فوت ہو گیا لاش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔
Load/Hide Comments


