مہاتیر محمد ملائیشن وزیراعظم کے عہدے کے دوبارہ امیدوار بن گئے

کوالا لمپورؔملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد جو رواں ہفتے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے پاکاتان ہاراپان(پی ایچ)اتحاد کی جانب سے حمایت حاصل ہونے کے بعد ہفتہ کو ایک بار پھر اسی عہدے کے امیدوار بن گئے ہیں۔اپنے اس بیان کے جواب میں جس میں انہوں نے سابق نائب وزیراعظم اور مہاتیر کی اپنی پارٹی ملائیشین پریبومی برساتو پارٹی(پی پی بی ایم) کے صدر محی الدین یاسین کی حمایت کی تھی مہاتیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی فرد کی حمایت میں کسی بھی قومی اعلامیہ پر دستخط نہیں کیئے۔مہاتیر نے کہا کہ ان کا ہفتہ کی صبح پی ایچ اتحاد کے ساتھ ایک اجلاس ہوا جس کے بعد پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں مطلوبہ اکثریتی حمایت کے بارے میں پراعتماد ہوں۔بیان میں انہوں نے کہا کہ اب میں وزیراعظم کے عہدے پر ممکنہ امیدوار کے طور پر کھڑے ہونے کیلئے تیار ہوں۔مہاتیر کی قیادت میں پی ایچ اتحاد 2018کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اقتدار میں آیا تھا۔لیکن ان کے اچانک استعفی اور پی پی بی ایم پارٹی کو پی ایچ اتحاد سے نکالے کے بعد انہیں پارلیمانی اکثریت میں نقصان اٹھانا پڑا تھا۔مہاتیر کے استعفی کے بعد بطور وزیراعظم امیدوار سابق نائب وزیراعظم انور ابراہیم کا نام تجویز کرنیوالے پی ایچ اتحاد نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کیلئے مہاتیر کی مکمل حمایت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں