کورونا، حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد:جمعیت علما ء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حافظ حمداللہ سے ان کی رہائش گاہ پر انکی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کی انہوں نے مرحومہ کی بلند درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اس موقع پر رہنماں کے درمیان ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کرونا وائیرس پر قابو پانے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لاک ڈاون سے غریب اور دیہاڑی دار مزدور نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے عوام کو بہتر ریلف کے بجائے حکومتی امداد کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم ناروا و غیر منصفانہ عمل ہیں جو عوام کی حق تلفی اور حکومت کی غیر سنجیدہ پن کی مثال ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام مشکل کی اس گھڑی میں قوم کی ہر ممکن مدد کیلئے کردار ادا کررہی ہیں کارکن و رہنما غربا کی داد رسی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں اور موقع جماعت کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں