جنرل باجوہ اچھے آدمی، پہیہ کی طرح حکومت کے ساتھ چل رہے ہیں،شیخ رشید
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنر ل قمر جاوید باجوہ پہلا جرنیل نہیں جس نے ایکسٹینشن لی کالج فیلو اور ووٹر ہے جنرل باجوہ اچھے آدمی ہیں جنگ کو ٹالا ہے وہ پہیہ کی طرح جمہوری حکومت کے ساتھ چل رہے ہیں‘ عمران خان الیکٹڈ ذوالفقار علی بھٹو سلیکٹڈ وزیر اعظم رہے ہیں‘ذوالفقار علی بھٹو کو نصر ت بھٹو نے بھٹو بنایا‘بلاول بھٹو کے6ماہ بھی 9ماہ ہے حکومت کہیں نہیں جا رہی‘ مریم نواز بچوں کی طرح ہے وہ باہر جا رہی ہے نہ ہی نوازشر یف آرہے ہیں اگر مر یم باہر چلی گئی تو پورا ٹبر ہی باہر چلا جائیگا‘میں نمبر ون سے لڑائی لڑتاہوں بیس اکیس گریڈ سیاستدان سے دوستی نہیں رکھی مارچ میں شہبازشریف آ رہا ہے کرونا کی وجہ سے اسے چودہ دن کئیر میں رکھنا پڑے گاچودہ دن شہباز جیل کاٹ اور ٹینٹ میں نہیں رہ سکتا وہ جیل کاٹنے کے بزدل ہے‘ آصف زرداری بہادر ہے وہ جیل کاٹ سکتا ہے روہڑی حادثے کی فرانزک رپورٹ نہیں ملی اے جی ایم کی رپورٹ نہیں ملی‘10 مئی کو ایم ایل ون کا فیصلہ ہونے جارہاہے دستخط ہوں گے سارے ریلوے کراسنگ ختم ہو جائے گا اوور ہیڈ یا انڈر پاسز بن جائیں گے قوم دس مئی تک خوشخبری سنیں گی‘ایم ایل ون اور نالہ لئی کے بعد مستعفی ہو جاؤں گا۔ ریلوے ہیڈ کواٹر لاہور میں پر یس کانفر نس سے خطاب کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ روہڑی کے افسوسناک واقعہ پر افسردہ ہوں اللہ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے مین کراسنگ اور رش کے باعث حادثہ پیش آیا بس والے نے بغیر پھاٹک لائن پر کراس پر آیا اور پل کا راستہ اختیار نہیں کیا۔