بلوچستان کے 77 فیصد عوام جام کمال سے ناخوش ہیں،سروے

اسلام آباد:وفاقی او صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے متعلق گیلپ پاکستان کا سروے جاری کر دیا گیاہے تازہ ترین سروے کے مطابق پنجاب کے 46 فیصد عوام کی رائے میں وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی خراب ہے جبکہ پنجاب کے31 فیصد عوام کی رائے میں وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی اچھی ہے سروے کے مطابق سندھ کے 62فیصد عوام کی رائے میں وزیر اعلی سندھ کی کارکردگی خراب ہے سندھ کے 11 فیصد عوام کی رائے میں وزیر اعلی سندھ کی کارکردگی اچھی ہے صوبہ خیبر پختونخواہ کے 53 فیصد عوام کی رائے میں وزیر اعلی کے پی کی کارکردگی اچھی، 26 فیصد کی رائے میں خراب ہے 66 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، گیلپ سروے کے مطابق32 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں 59 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے خراب ہے، سروے میں 22 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے 3 میں سے 2 پاکستانی پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن نہیں 3 میں سے صرف 1 پاکستانی پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مطمئن ہے،گیلپ سروے کے مطابق62 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملک غلط سمت میں جا رہا ہے 35 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملک کی سمت درست ہے اگست 2018 میں 34 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملک کی سمت غلط تھی سندھ کے 16 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں بلوچستان کے 13 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اسی طرحپنجاب کے 34 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ہیلپ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 64 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں 5 میں سے 3 پاکستانیوں کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے خراب ہے5 میں سے 1 پاکستانی کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت ماضی کی حکومت سے بہتر ہیپی ٹی آئی کے 20 فیصد سپورٹرز وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں 70 فیصد مرد اور 60 فیصد خواتین وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں 30 سال سے کم 66 فیصد افراد پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سے مطمئن نہیں 30 سال سے کم 66 فیصد افراد پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سے مطمئن نہیں،گیلپ سروے کے مطابق بلوچستان کے 7 فیصد کی رائے میں وزیر اعلی بلوچستان کی کارکردگی اچھی ہے کے پی کے 53 فیصد عوام نے وزیر اعلی کے پی کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی خیبر پختونخوا کے 25 فیصد عوام نے وزیر اعلی کی منفی ریٹنگ کی پنجاب کے 31 فیصدعوام نے عثمان بزدار کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی پنجاب کے 46 فیصدعوام نے عثمان بزدار کی کارکردگی کی منفی ریٹنگ کی سندھ کے 12 فیصد عوام نے مراد علی شاہ کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی بلوچستان کے 7 فیصدعوام نے جام کمال کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی بلوچستان کے 77 فیصد عوام نے جام کمال کی کارکردگی کی منفی ریٹنگ کی پی ٹی آئی کے 73 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت درست ہے پی ٹی آئی کے 26 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت درست نہیں مسلم لیگ ن کے 25 فیصد اورپی پی پی کے 10 فیصد کی رائے میں ملک کی سمت درست ہے مسلم لیگ ن کے 75 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت غلط ہے پی پی پی کے 89 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت غلط ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں