وزیراعلیٰ سندھ عمران خان اور وفاقی حکومت کیخلاف ذو معنی باتیں نہ کریں، فیاض الحسن چوہان

لاہور:, وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ میڈیا کے سامنے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کے خلاف ذو معنی باتیں نہ کریں۔ یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے ہٹ کر پوری ذمہ داری سے کورونا کے خلاف لڑنے کا ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان انتہائی محتاط انداز میں کورونا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ وفاقی حکومت پالیسی اور انتظامی لحاظ سے بروقت اور قابلِ عمل فیصلے کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں