کراچی،موٹرسائیکلیں چوری کرکے جھل مگسی میں فروخت کرنے والے گینگ کے2کارندے گرفتار

کراچی, اے وی ایل سی گڈاپ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکلیں چوری کرکے جھل مگسی میں فروخت کرنے والے گینگ کے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث علی حسین اور شہزاد نامی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان لاشاری گینگ کے اہم کارندے ہیں۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ چوری کی موٹرسائیکلوں کی قیمت کمپنی کے کام سے لگائی جاتی ہے۔ہنڈاموٹرسائیکل 10 ہزار چائنہ موٹرسائیکل 8 ہزار کی فروخت کی جاتی ہے۔جھل مگسی میں محمد علی گینگ چلاتاہے،جوموٹرسائیکل خریدتاہے۔ملزمان نے بتایا کہ نارتھ ناظم آبادمیں پولیس مقابلے میں گینگ کاایک ساتھی مارا جاچکاہے۔گینگ میں آصف لاشاری،کاشف لاشاری،شہزاد لاشاری،چنو عرف کامران شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں