یونیورسٹی آف بلوچستان مستونگ کیمپس کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیاجائے،بساک

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان مستونگ کیمپس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے طلباء کا مستقبل داوْ پر لگاہواہے۔یونیورسٹی آف بلوچستان مستونگ کیمپس کے کوارڈینیٹر کی نااہلی کی وجہ سے بہت سے طلبا مشکلات سے دوچار ہیں۔یونیورسٹی آف بلوچستان مستونگ کیمپس کے 2015 سیشن کے طلباء کی تعلیم ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ۔اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان مستونگ کیمپس کےطلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیل کھیلا جارہا ہے۔بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے کواڑڈینیٹر کی انتظامی امور پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے ابھی تک طلباء کا ریجیسٹریشن فحال نہ ہوسکااور نہ ہی یونیورسٹی آف بلوچستان مستونگ کیمپس کے پاس طلباء کا ریکارڈ موجود ہے۔اس سے بات صاف واضح ہوجاتی ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان مستونگ کیمپس کے کوارڈینیٹر اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا نہ کرنے پر نا اہلی کامظاہرہ کررہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔جو طلباء ۹ سمسٹر میں پڑھ رہے ہیں اُن کو ابھی تک 1سمسٹر کے رزلٹ نہیں دیے گئے۔ جس کی وجہ سے طلباء اپنے مستقبل کیلئے نہایت ہی افسردہ ہیں۔بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کیمپس کےجانب سے کچھ دن پہلے امتحانات کا اعلان کیا گیا جو بعد میں کیمپس ڈائریکٹر کی جانب سے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔یونیورسٹی کیمپس ڈئریکٹر نے سیمینار منعقد کرنے کی خاطر طلباء کے امتحانات ملتوی کردیے جس کی وجہ سے طلباء خوف و ہراس کا شکار ہیں کہ کہیں ایک بار پھر اُن کے تعلیمی سیشن کی مدت میں اضافہ نہ ہو۔جس سے ڈائریکٹر یونیورسٹی کیمپس کی نا اہلی اور غیرزمہ دارانہ اقدامات کی صاف جھلک دکھائی دے رہا ہے۔افسوس کا مقام ہے کہ اتنے سال گُزرنے کے باوجود بلوچستان یونیورسٹی کیمپس میں ابھی تک فارمیسی کے ڈیفارٹمنٹ کو بلوچستان یونیورسٹی سے رجسٹرڈ نہیں کیا گیا۔افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کہ بلوچستان میں چند ایک ادارے ہیں جہاں بلوچستان کے دور درازعلاقوں سے طلباء تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں ۔اور اِن چند اداروں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے طلباء کا مستقبل داوْ پر لگاہوا ہے۔بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان کا آخر میں کہنا تھا کہ ہم حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے کوارڈینیٹر اور ڈائریکٹر کے ناقص کارکردگی کی وجہ سے اُن پر فوری ایکشن لیاجائے۔اگر یہ مسئلہ اسی طرح چلتا رہا تو اِن غیرزمہ دارانہ رویوں اور نا اہلی پر مبنی اقدامات کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔طلباء کے مستقبل سے بڑھ کر کوئی ادارہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں