سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں 7اہلکار جاں بحق

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فوج کے 7 اہلکار جاں بحق ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 مسلح افراد بھی مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، خفیہ معلومات پر آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے جبکہ 5 دہشتگرد بھی ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں