چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

کوئٹہ (انتخاب نیوز)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہوا اجلاس میں اے سی ایس ترقیات، سیکرٹری خزانہ سمیت تمام سیکرٹریز کی شرکت اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے اور مقررہ مدت میں تکمیل کی ہدایت جاری کی ، اجلاس میں چیف سیکرٹری کو ترقیاتی منصوبوں میں ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر، ڈیمز، صاف پانی کی فراہمی اور بہتر استعمال، زراعت اور لائیو سٹاک، آئی ٹی، توانائی، صنعت و تجارت، افرادی قوت، تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی،منصوبوں میں گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر، کیڈٹ کالجز، مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی، صحت اور تعلیم بھی شامل ہیں، اجلاس میں چیف سیکرٹری نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے صوبے کے لوگوں کو نقل و حرکت میں آسانی کے ساتھ ساتھ زرعی اجناس کو منڈیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہوجائیگی،جس سے علاقے میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں