امریکہ و افغان طالبان کے درمیان کیا طے پایا؟

دوحہ:امریکہ وافغان طالبان معاہدہ کے اہم نکات پر مشتمل ہے
اس بات کی ضمانت دی جائیگی مستقبل میں افغانستان کی سرزمین کسی بھی امریکہ اور اس کے اتحادی مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگا
بیرونی فورسز کا افغانستان سے انخلاء کا ٹائم لائن 14 ماہ طے کیا گیا ہے
امریکی اوردیگر بیرونی فورسز کے انخلاء کے بعد اسلامی امارت افغانستان جس کو امریکہ قانونی ریاست تسلیم نہیں کرتا اور طالبان کے نام سے جانتا ہے انخلاء کے بعد طالبان دوسرے افغان فریقین کے درمیان مذاکرات شروع ہونگے جس کی تاریخ 10 مارچ 2020 ء طے کی گئی ہے،جو اسلامی کلینڈر کے مطابق 15 رجب 1441 ہجری ہے
مستقل اور مکمل جنگ بند ی طالبان اور دیگر افغان فریقین کی مذاکرات کا اہم ایجنڈا ہونگے انہی مذاکرات میں دونوں افغان فریقین مکمل جنگ بند ی کی تاریخ طے کرینگے اور اس کے علاوہ افغانستان کے مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا،
معاہدہ کے تحت فریقین ایک دوسرے کے ہزاروں قیدیوں کو بھی رہا کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں