افغانستان کے بینکوں سے ڈالر ختم ہونے کے قریب

کابل : افغانستان کے بینکوں میں ڈالر ختم ہورہے ہیں اور اگر طالبان حکومت فنڈز جاری نہیں کرتی تو بینکوں کو اپنے دروازے بند کرنا پڑیں گے ۔

خبررساں ادارے روئیٹرز کے مطابق پیسے کی کمی سے ملک کی پہلے سے تباہ حل معیشت کو مزید تباہی کا خطرہ ہے ۔افغانستان کی معیشت کا زیادہ تر انحصار امریکہ کی طرف سے کابل میں مرکزی بینک کو بھیجنے والے سینکڑوں ملین ڈالر پر ہے جو بینکوں کے ذریعے افغانیوں تک پہنچتے ہیں ۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضے کے ایک مہینے کے بعد بینکروں کو خدشہ ہے کہ ڈالروں کی کمی سے خوراک یا بجلی کی قیمت بڑھ سکتی ہیں ، جو عوام کے لیے مزید مشکلات کا سبب بنے گا۔

افغانستان میں اگرچہ پیسوں کی کمی کئی ہفتوں سے جاری ہے لیکن ملک کے بینکوں نے حالیہ دنوں میں بارہا اپنی تشویش نئی حکومت اور مرکزی بنیک تک پہنچائی ہے ۔

نجی بینکوں نے مرکزی بینک سے کہا ہے کہ وہ امریکی ڈالر کی فراہمی کو ممکن بنائے ۔ لیکن انہیں ابھی تک اپنی درخواستوں کا جواب نہیں ملا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں