ٹی ٹی پی، القاعدہ اور بھارتی افغان شہریوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ

اسلام آباد:کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)، القاعدہ کے کارندوں، بھارتی اور افغان شہریوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے رپورٹ پیش کردی،نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی میں نیشنل رجسٹریشن اینڈ ڈیٹابیس اتھارٹی (نادرا)کے 50سے 60فیصد ملازمین کرپشن میں ملوث ہیں،رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہریوں کے پاس نادرا کراچی کے جاری کردہ شناختی کارڈز نکلے، القاعدہ رکن عبداللہ بلوچ نے نادرا سے ایک سے زیادہ بار شناختی کارڈ حاصل کیے،رپورٹ کے مطابق صفورا گوٹھ کیس میں ملوث بھارتی شہری عمران علی کے پاس بھی پاکستانی شناختی کارڈ تھا،قائمہ کمیٹی نے رپورٹ کی روشنی میں غیرقانونی اور غیرمجاز شناختی کارڈ کے اجرا میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی،اس موقع پر چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، نادرا کے بارہ افسران گرفتار اور 29معطل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں