ایران کے معروف عالم آیت اللہ حسن زادہ آملی انتقال کر گئے

تہران/لاہور :ایران کے ممتاز اور معروف عالم آیت اللہ حسن زادہ آملی گزشتہ روز 93برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ حسن زادہ آملی مختلف علوم و فنون کے ماہر عالم دین، قابل فخر اور نادر زمانہ شخصیات میں سے ایک تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس عظیم شخصیت کی تحریریں اور دیگر یادگاریں علم و معرفت کے تشنگان کے لیے ایک پرفیض سرچشمہ تھیں اور رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں