راولپنڈی، منشیات فروشوں سے مقابلہ، 28 سالہ اے ایس آئی جاں بحق
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے راشد منہاس روڈ پر گزشتہ شب پولیس اور منشیات فروشوں کے مابین مقابلے میں 28 سالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اسلم فاروقی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ رات 9 بجے مریڑ حسن اور کچری چوک کے نزدیک پیش آیا جس میں ایک ڈرگ ڈیلر ماجد بھی مارا گیا جب کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔جاں بحق اے ایس آئی اسلم فاروقی کی نماز جنازہ بروز ہفتہ 2 اکتوبر کو صبح 9 بجے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی۔جاں بحق اے ایس آئی کی ساڑھے تین سال قبل شادی ہوئی تھی جن کے تین کمسن بچے ہیں۔
Load/Hide Comments


