پاکستان کے غیر ملکی اور مقامی قرضوں کا حجم 253ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا
اسلام آباد:پاکستان کے غیر ملکی اور مقامی قرضوں کا حجم 253ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے پاکستان کے مجموعی غیر ملکی قرضے 86ارب ڈالر ہیں جبکہ پاکستان کے مجموعی مقامی قرضے 167ارب ڈالر ہیں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں جون 2021ء تک کا احاطہ کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق کل قرضوں میں غیر ملکی قرضوں کاحجم 34 فیصد ہے وزارت خزانہ کے مطابق کل قرضوں میں مقامی قرضوں کاحجم 66 فیصد ہے جبکہ تمام قرضوں کا تخمینہ 157.3روپے فی ڈالر کے تناسب سے ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کل غیر ملکی قرضے جی ڈی پی کے 74.9فیصد کے مساوی ہیں کل قرضوں میں مقامی قرضوں کاحجم 66 فیصد ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7.38ارب ڈالر کے قرضے لئے ہیں پیرس کلب کے 10.72 ارب ڈالر اور ملٹی لیٹرل کے 33.83ارب ڈالر کے قرضے ہیں ورلڈ بنک سے حاصل کردہ قرضوں کا حجم18.13 ارب ڈالر ہے ایشائی ترقیاتی بنک کے قرضوں کا حجم13.42 ارب ڈالر ہے پاکستان کی ڈیٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح جون 2020 کے مطابق 86 فیصد ہے اور قوانین کے مطابق پاکستان کی ڈیٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح 65 فیصد سے زائد نہ ہو ماہر معاشیات کے مطابق پاکستان کی ڈیٹ ٹو جی ڈی پی شرح جلد ہیں سینچری مکمل کرلے گی اور منفی میں چلی جائیگی جس سے ملکی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے


