وکیل نے کیس کی کاپی دیر سے ملنے پر لاہور ہائیکورٹ کے کائونٹر کے شیشے توڑ دیئے

لاہورہائیکورٹ میں کیس کی مصدقہ کاپی تاخیر سے ملنے پر وکیل آپے سے باہر ہوگیا۔
وکیل نے کیس کی مصدقہ کاپی تاخیر سے ملنے پر کاپی برانچ میں تمام کاؤنٹرزکے شیشے توڑ دیے جس کے بعد پولیس نے وکیل کو گرفتار کرکے انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب اس معاملے پر پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں بار کونسل نے لاہور ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں