نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑمیں حکومت نے حکومت کو ہی این آر او دیدیا، حافظ حمداللہ
اسلام آباد:پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑمیں حکومت نے حکومت کو ہی این آر او دیدیا۔
نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کاردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑمیں حکومت نے حکومت کو ہی این آر او دیدیا جبکہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے کابینہ میں شامل آٹا چینی پٹرول دوائی چور، رنگ روڈ مالم جبہ بی آر ٹی اور ملین ٹری مافیازکو بھی تحفظ دیدیا ۔
پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹیڈ عمران خان نےآرڈیننس سے امپورٹڈ اور سیاسی خانہ بدوشوں پرمشتمل اپنی ٹیم کو احتساب سے مستثنی قراردیا ہے۔پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کرپٹ حکومتی مافیاز کے لئیے ،نو آبجکشن سرٹیفیکٹ ہے یعنی این او سی
پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتی ہے، یہ آرڈیننس بنی گالہ کے پیاورں اور رفقاء کے مفاد میں توہوسکتا ہے مگر ریاست اور اداروں کے مفاد میں نہیں ہے۔پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ تین سال سے اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کا بول کر آخرکاراپنی کرپٹ ٹیم کو این آر او دیدیا ۔


