نجیب ہارون کے استعفے نے وزیراعظم کی پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے،نفیسہ شاہ

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کے استعفیٰ پر ردعمل کا اظہار کرتے وہئے کہا ہے کہ اس استعفے نے وزیراعظم کی پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی رکن نے استعفیٰ دے کر پیغام دیا ہے کہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں،نفیسہ شاہ نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے اپنے منتخب نمائندگان کو کچھ نہیں دے سکے تو عوام کو کیا دیا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دیر آید درست آیدابھی کچھ لوگوں کو تبدیلی کا مطلب سمجھ آیا ہے باقی کو بھی بہت جلد سمجھ آجائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں