موجودہ حکومت نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے،بلاول بھٹوزرداری

لاڑکانہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ جمعہ 29اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرکے ہم پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ عوام نے اس سلیکٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کویوسی 5 رحمت پور میں واقع درگاہ پیر مٹھا سائیں میں پیر عبدالغفار مٹھا سائیں کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے کارکنان و عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کی،اس موقع پر یوسی صدر رفیق کرمانی، جنرل سیکرٹری ضمیر حسین سموں بھی موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے یوسی 5 رحمت پور کے مسائل کے حوالے سے کارکنان، عہدیداران اور علاقہ معززین سے آگاہی حاصل کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے براہ راست جیالوں اور معززین علاقہ سے اپنے انتخابی حلقے کے مسائل کو سنا اور حل کی ہدایات دیں۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے،پیپلزپارٹی کے کارکن عوام میں میرے سفیر ہیں، عوام میں آپ کی حیثیت میرے نمائندے کی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں غریب کی امید ہے، ہم کسان، مزدور اور نوجوانوں کی آواز ہیں۔اس موقع پرپیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو،پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو،خورشید جونیجو، سردار شاہ، ضیا عباس شاہ، سہیل سیال، گھنور اسران، اعجاز جاکھرانی، خیر محمد شیخ، اعجاز لغاری، عبدالفتاح بھٹو،انور لہر، عمران جتوئی، وقار بھٹو، سرفراز کھوکھر، آفتاب بھٹو،ماجد علی بروہی، کامران اوڈھانو، عبدالباری عباسی، شیر علی لغاری، مٹھل سومرو، علی گوہر سانگھی، اسلم شیخ، محمد علی بھٹو، صفدر مٹھانی،پیر معصوم، عبدالخالق تنیو، شبیر سموں، پیر بخش لغاری، غلام شبیر تنیو، لکشمن داس باگڑی، نارائن داس، مقبول احمد مشوری، غلام شبیر کھوسو اورو دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں