چمن، پاک افغان بارڈرکی مسلسل بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
چمن : چمن پاک افغان بارڈر کی مسلسل بندش اور نااہل مرکزی حکومت کی جانب سے عوام پر قیامت خیز مہنگائی نازل کرنے کے خلاف ویش زوانان کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام مظاہرین نے پاک افغان بارڈر شاہراہ سے شہر تک ریلی نکالی جو کہ چمن تاج روڈ پر جلسہ عام میں تبدیل ہوئی احتجاجی مظاہرے میں عوام کے جم غفیر سے ویش زوانان کے مقررین نے خطاب کیا جن میں ویش زوانان کے سربراہ منور خان عبدالصادق ناراض روزی خان عبدالخالق رحمانی خان اکا ملک عبدالخالق بخت محمد اور ڈاکٹر صدیق شامل تھے انہوں نے مظاہرے سے خطاب میں پاک افغان بارڈر فوری کھولنے اور شہریوں کا بارڈر منڈی تک رسای کا مطالبہ کے ساتھ ساتھ ویش زوانان نے ملک بھر میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شدید نعرے بازی کی ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر کی بندش عوام کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہے پاک افغان بارڈر کی مسلسل بندش اور مہنگائی نے عوام کی قمرتوڑ دی ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں سخت احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے ایک طرف عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تو دوسری جانب پاک افغان بارڈر کی بندش سے لوگ روزی کو ترس رہے ہیں عوام سے روزگار چھینا ظلم ہے اخر میں عبدالصادق ناراض نے قرارداد پیش بھی پیش کیا۔


