چمن ولورالائی میں افغان امن معائدے کی خوشی میں جشن

چمن: افغان امن معاہدہ کی خوشی میں سرحدی شہر چمن میں جشن کا سماں امن معاہدے کے بعد شہر میں ہر طرف آتش بازی آسمان پر رنگ و نور کی برسات آتش بازی سے آسمان جگمگا اٹھا افغان طالبان اور امریکہ کے مابین امن معاہدے پر چمن کے شہریوں نے دونوں جانب سے ایک بہترین اقدام قرار دیا دوسری جانب شہر میں ہر طرف سفید پرچم پر کلمہ درج تھا نظر آرہے تھے جس سے خوشی کا اظہار کیا گیا اس موقع پر طالبان بھی جشن مناتے رہے اور معاہدے کو مسلمانوں کی جیت قرار دیا جشن اور آتش بازی سے شہر میں ٹریفک مکمل جام رہی جبکہ پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کو کھولنے میں مصروف عمل رہی رات گئے تھے آتش بازی کا سلسلہ جاری رہا۔

امریکہ اور افغان طالبان امن معاہدے کی خوشی میں کٹوی مہاجر کیمپ لورالائی میں مولوی عبدالولی مدرسہ سے افغان طالبان نے ریلی نکالی ریلی کی قیادت مولوی عبدالولی کر رہے تھے ریلی کٹوی بازار سے ہوتا ہوا واپس مدرسہ عبدالولی پر اختتام پذیر ہوا مدرسہ کے شرکاء افغان طالبان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں