وزیراعظم کا علماء کرام سے مشاورت کا فیصلہ، (آج)ٹیلی کانفرنس کی صدارت کرینگے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے علماء کرام سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے،اس سلسلے میں عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں (آج)پیر کو ٹیلی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں مفتی منیب الرحمن، مفتی تقی عثمان اور علامہ شہنشاہ نقوی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مساجد کھولنے،حفاظتی اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں