چاغی،ایرانی سرحد کی بندش سے تیل و اشیا خوردنوش کی قلت
چاغی: ضلع چاغی میں ایرانی سرحد بند ہونے سے پیٹرول، ڈیزل،ایل پی جی گیس اور اشیا خوردونوش کی قلت، ایرانی پیٹرول اور ڈیزل ناپید زمین داروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق ایران میں کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر سرحدی علاقے مکمل بند ہونے کی وجہ سے ضلع چاغی کے ہزاروں لوگوں کے ذریعہ معاش تفتان باڈر سے منسلک ہیں ضلع چاغی میں نہ کوئی فیکٹری ہے لوگوں کے ذریعہ معاش تفتان باڈر ہیں جہاں مزدور روزانہ مزدوری کرکے اپنے گھر چلارہیں ہے ضلع چاغی کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہیں ایک طرف ایرانی سرحد بند ہونے کی وجہ سے پیٹرول،ڈیزل ایل پی جی گیس، اور اشیا خوردونوش کے قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہے ڈیزل اور پیٹرول ناپید ہوگئی ہیں ضلع چاغی میں زمین داروں کے ٹیوب ویل ڈیزل سے چلتے ہیں ان کے بندش سے زمیندار اور گھریلو صارفین سخت پریشان ہیں جس کے وجہ منگائی میں سو فیصد اضافہ ہوگئی ہے دوسری جانب ضلع چاغی ایل پی جی گیس، اور اشیا خوردونوش کے قلت پیدا ہورہی ہیں ضلع چاغی میں ایندھن کا واحد ذریعہ ایرانی ایل پی جی گیس تھے اور ضلع چاغی میں زمین داروں کے ٹیوب ویل ڈیزل سے چلتے ہیں ان کے بندش سے ضلع چاغی کے زمین دار اور گھریلو صارفین سخت پریشان ہیں عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہیں ایرانی سرحدوں پر اسکرینگ کا انتظام کرکے ٹیل اور اشیا خوردونوش کی برآمدگی کے اقدامات کئے جائیں ؎چاغی،ایرانی سرحد کی بندش سے تیل و اشیا خوردنوش کی قلت