ایران میں 25کلو 60 فیصد تک افزودہ یورینیم ذخیرہ کر لی
تہران: ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ 25 کلو 60 فیصد تک افزودہ یورینیم ذخیرہ کرلی ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی نے ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے حوالے سے بتایا کہ اب تک جوہری ہتھیاروں کے حامل ممالک کے علاوہ کوئی دوسرا ملک اتنی بڑی مقدار میں افزودہ یورینیم ذخیرہ نہیں کرسکا۔واضح رہے کہ 29 نومبر کو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ویانا میں مذاکرات ہوں گے۔ اس سلسلے میں کہا گیا کہ مذاکرات میں 2015 میں طے کردہ معاہدے کی بحالی کی کوشش کی جائے گی۔عالمی مبصرین کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ ایران کا یہ قدم دراصل ڈیل کے امکانات کو متاثر بھی کرسکتا ہے۔
Load/Hide Comments


