کوئٹہ سول ہسپتال میں آوارہ کتوں کی بہتات، وزیراعلیٰ کا نوٹس
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بولان میڈیکل ہسپتال میں آوارہ کتوں کی موجودگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو فوری طورپر اقدامات کی ہدایت کردی منگل کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان نے بی ایم سی ہسپتال میں آوارہ کتوں کی موجودگی کی ویڈیو سے متعلق واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو فوری طورپر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں کی صفائی اور حفضان صحت کے اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا۔جائے گا اس طرح کی کوتاہی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


