کچھ لوگ نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: فواد چوہدری کہنا ہے کہ کچھ لوگ نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ بیوقوفانہ کہانیوں کے بجائے نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے متعلق جواب دیں، یہ بتائیں مریم نواز کی ملکیت میں دیئے گئے اپارٹمنٹس کے پیسے کہاں سے آئے، اربوں کی جائیداد سامنے آچکی، اس کا جواب دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں