حماد اظہر نے گیس بحران سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے ملک میں گیس بحران کی خبروں کو مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ایل این جی اور سردیوں میں ہونے والے گیس بحران کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے، ایک اینکر نے حکومت کے خلاف منظم مہم چلا کر بدنام کرنے کی کوشش کی حالاں کہ میں نے اینکرکو بارہا وضاحت دینے کے لیے رابطہ کیا مگر میرا مقف اور حقائق نہیں لیے گئے، میں نے اینکرکو نیوٹرل صحافیوں اورماہرین کی موجودگی میں اپنی دو شرائط کے ساتھ پروگرام کرنے کی بھی پیشکش کی جن میں ایک یہ ہے کہ گفتگو کے دوران مداخلت نہیں کی جائے گی جب کہ دوسری شرط ہے کہ پروگرام کے دوران بات چیت کا رخ دوسری طرف نہیں موڑا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ معاہدے کے تحت ہم ایل این جی کے 14 کارگو لے ہی نہیں سکتے بلکہ ایک سال کے اندر ہم 4 اعشاریہ 5 ملین ٹن کے حساب سے 12 کارگو ہی خرید سکتے ہیں، سردیوں میں آنے والے گیس بحران کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں ہے، نیپرا نے آرایل این جی پلانٹس کو فیول نہ ملنے کی وجہ سے پیسے نہیں کاٹے بلکہ گھریلوسطح پرگیس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔حماد اظہر نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں روس کی ایک بلیک لسٹ کمپنی کے ساتھ ایل این جی کی خرید و فروخت کا معاہدہ کیا گہا، ہم نے اس معاملے کو روسی حکام کے سامنے اٹھایا تو جس کے بعد اب امید ہے کہ ایک دو ماہ میں یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں