کھاد بلیک میں فروخت کرنے والے ڈیلرز اور دکانداروں کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری ہے، امید علی کھوکھر

تمبو :سیکرٹری زراعت بلوچستان امید علی کھوکھر نے کہا ہے کہ زمیندار ملک میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی بدولت ملک میں خوراک کا بندوبست ہوتا ہے کھاد کی قیمت میں اضافہ اور بلیک میں فروخت کرنے والے ڈیلرز اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ جاری ہے جس کی بدولت کھاد کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاس ڈیرہ مراد جمالی میں زمینداروں سے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل توسیع مسعود احمد بلوچ،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت عمران خان،ڈی جی وارٹر مینجمنٹ علی رضا جمالی،ڈائریکٹر ایم ایم ڈی رفیق احمد سیلاچی،ڈائریکٹر سیڈ فضل حق کاکڑ،عرفان احمد مختیاری،ڈپٹی ڈائریکٹر نصیر آباد عتیق اللہ کھوسہ،ڈپٹی ڈائریکٹر جعفرآباد مہردل ابڑو،ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد ممتاز جتک،قربان لہڑی،عبداللہ پندرانی، ایم ایم ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نصیرآباد عبدالحمید پلال،زمیندار ایسوسی ایشن نصیرآباد کے صدر حاجی دین محمد گرانی،حاجی عبدالصمد لہڑی،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میرغلام نبی عمرانی،سخی عبدالروف لہڑی،میرامجد کھوسہ،وڈیرہ عاشق عمرانی،سردار خان مغیری سمیت دیگر آفیسران اور زمینداروں نے شرکت کی اس موقع پر زمینداروں نے زراعت کے حوالے سے آنے والے درپیش مسائل اور کھاد ڈیلروں کی جانب سے کھاد کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرنے کرنے کے حوالے سے آگاہی دی زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت امید علی کھوکھر اور ڈائریکٹر جنرل زراعت مسعود احمد بلوچ نے کہا کہ محکمہ زراعت زمینداروں اور کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے بہت بڑے پیمانے پر کام کررہا ہے اس سال ریسرچ شدہ شالی اور گندم کا بیج بھی زمینداروں کو محکمہ زراعت نے سبسڈی کے تحت کم نرخوں پر فراہم کی ہے پانی کے ضیا کو بچانے کے لئے وارٹر کورسز کو زمینداروں کے تعاون سے پکا کرنے کا عمل بھی جاری ہے انہوں نے کہاکہ نصیر آباد اور جعفرآباد میں کھاد کی قیمتوں میں اضافہ اور بلیک کرنے کے اطلاع پر فوری طور پر اضلاع کے آفیسران کو ایکٹو کرکے چھاپوں اور دکانوں کو سیل کرنے کا سلسلہ شروع کیا تو کھاد کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر فرق پڑا اور کھاد ڈیلرز اور دکانداروں کو کمپنی ریٹ پر کھاد فروخت کرنے کا پابند بنادیا گیا ہے انہوں نے زمینداروں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ زمیندار اور کسان کھاد اور بیج خریدتے وقت پکی رسید ضرور حاصل کریں کھاد کی زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے زراعت کے آفیسران کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کھاد کی قیمتیں بلیک کرنے والے مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جاسکے انہوں نے کہاکہ زمیندار اور کسان ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی بدولت ملک میں خوراک کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں بھی بہتری آتی ہے جس کی بہتری کے لئے محکمہ زراعت دن رات کام کررہا ہے اور کویٹہ میں زمینداروں اور کسانوں کی سہولیات کے لئے ایک سیل بنایا گیا ہے جہاں پر زمیندار اور کسان کال کرکے اپنے مسائل انٹری کراکے زراعت کے تجربہ کار آفیسران سے ان کو حل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں