سندھ کا نیا بلدیاتی بل منظور نہیں ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، ن لیگ، اے این پی
کراچی (انتخاب نیوز) متحد ہ قومی مو منٹ پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہو نے والی آل پا رٹیز کا نفر نس میں جا ری ہو نے والی مشترکہ اعلا میہ درج ذیل ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے مندرجہ ذیل مشترکہ اعلامیہ قرارداد کی شکل میں پیش کیا جسے شرکا نے اتفاق رائے سے منظور کیا۔ سندھ میں مو جو دہ حکمر انو ں کی طر ز حکمر انی عوام کے درمیان ایک بے چینی کا سبب رہی جو احساس محرومی سے بڑھ کر احساس بیگا نگی میں تبد یل ہو چکا ہے اور زیر بحث بلد یا تی تر میمی بل 2021 اس میں اضا فے کا سبب ہے اس لئے آج کی یہ کل جما عتی کا نفر نس کا یہ معز ز اجتما ع مو جو د ہ حا لا ت کی روشنی میں اس نتیجے پر پہنچاہے کہ۔کل جما عتی کا نفر نس کا یہ ایو ان سندھ حکو مت کی جا نب سے مقامی حکو مت کے قانون میں یکطر فہ تر امیم کو یکسر مستردکر تا ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین بہترین سوچ اور مثبت حکمت عملی کے ساتھ بنایا گیا، ضرورت سے زیادہ وسائل وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوگئے ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے فیصلے کراچی کی مقامی حکومت کو کرنے چاہئیں، پیپلز پارٹی 18 ویں ترمیم کے بعد شہروں کو با اختیار بنانے میں ناکام رہی، ساری اتھارٹی اگر وزیر اعلیٰ کے پاس ہوگی تو کبھی انصاف نہیں ہوگا۔آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ بلدیاتی بل پر ایم کیوں ایم سمیت اے پی سی میں موجود تمام جماعتوں کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ اٹھارویں ترمیم کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ناگزیر ہے۔ہمارا پہلے بھی نعرہ تھا کہ کراچی سب کا ہے۔ آج بھی کہتے ہیں کہ کراچی سب کا ہے۔ ہم انتقال اقتدار کا نہیں بلکہ انتقال اختیار کا مطالبہ کرتے ہیں۔


