ن لیگ کو اندرونی تقسیم سے نکل جانا چاہیے،خواجہ آصف

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری کسی بھی قیمت پر سندھ کی حکومت نہیں چھوڑیں گے، ن لیگ کو اندرونی تقسیم سے نکل جانا چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اجتماعی سوچ نہیں ہے، پی ڈی ایم میں جماعتی مفادات زیادہ ہیں۔خواجہ محمد آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آصف زرداری معاملہ فہم سیاستدان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کسی بھی قیمت پر سندھ کی حکومت نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں آرہی ہے تو وہ خود کو دھوکہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کو پتہ تھا کہ ان کو ضمنی انتخاب میں شکست ہو گی۔ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں کچھ ووٹ خریدے تھے، ن لیگ کو اندرونی تقسیم سے نکل جاناچاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں