کراچی: پورٹ قاسم کے الیکٹرک کمپنی سے چینی باشندے کی لاش برآمد

کراچی : پورٹ قاسم کے الیکٹرک کمپنی سے غیر ملکی باشندے کی لاش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ قاسم کے الیکٹرک کمپنی سے ملنے والی لاش چینی باشندے کی ہے، چینی باشندے کی شناخت 53سالہ لی ہانگ ژانگ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لی ہانگ ژانگ تقریبا پانچ سال سے کے ای کے پاور پروجیکٹ میں کام کررہا تھا، اس کی پھندہ لگی لاش کنٹینر میں بنے کمرے کے دروازے سے لٹکی پائی گئی، وجہ موت اور پوسٹ مارٹم کے لئے لاش جناح اسپتال روانہ کردی گئی ہے۔پولیس نے چینی باشندے کے ہمراہ کام کرنے والے دیگر ملازمین کے بیانات لے لیے ہیں۔ساتھی ملازمین کا کہنا ہے کہ متوفی کورونا کے باعث گھر نہ جانے سے پریشان تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی چھ ماہ قبل چین ہوکر آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں